ہیلری کلنٹن ڈیموکریٹس کی صدارتی امیدوار نامزد
درکار مندوبین کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب‘سابق وزیرخارجہ کو برنی سینڈرز پر 30 لاکھ ووٹوں‘291 مندوبین کے علاوہ 523 سپر ڈیلیگیٹس کی برتری حاصل ہے:رپورٹ
میاں محمد ندیم منگل 7 جون 2016 10:16
نیویارک(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07جون۔2016ء) سابق امریکی وزیرِ خارجہ ہلیری کلنٹن نے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے درکار مندوبین کی مطلوبہ تعداد تک پہنچنے کے بعد امریکی صدر کے عہدے کے لیے پارٹی کی نامزدگی حاصل کر لی ہے۔ ہلیری کلنٹن کے مندوبین کی تعداد 2,383 ہو گئی ہے جس کے بعد وہ اپنی جماعت کی جانب سے صدارتی امیدوار کی ممکنہ نامزدگی حاصل کر سکتی ہیں۔
وہ برنی سینڈرز سے 30 لاکھ ووٹوں سے آگے ہیں اور انھیں 291 مندوبین کے علاوہ 523 سپر ڈیلیگیٹس کی حمایت حاصل ہے۔ہلیری کلنٹن امریکہ کی اہم سیاسی جماعت کی پہلی خاتون امیدوار بن جائیں گی۔دوسری جانب ورمونٹ سے تعلق رکھنے والےسینیٹر برنی سینڈرز نے جولائی میں ڈیموکریٹک پارٹی کے کنوینشن تک پارٹی کی صدارتی دوڑ میں رہنے کا ارارہ ظاہر کیا ہے۔(جاری ہے)
ہلیری کلنٹن نے پورٹو ریکو میں بڑی فتح حاصل کرنے کے بعد پارٹی کے اندرونی ذرائع جنھیں سپر ڈیلیگیٹس کہا جاتا ہے کی آخری لمحات میں حمایت حاصل کی۔
اس خبر کے سامنے آنے کے بعد کیلیفورنیا میں بات کرتے ہوئے ہلیری کلنٹن نے کہا ہم ایک تاریخی اور بے مثال لمحے کے دہانے پر ہیں لیکن ہمیں ابھی اور کام کرنا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا ہمارے پاس6 انتخابات ہیں اور ہم خاص طور پر کیلیفورنیا کے لیے ایک ایک ووٹ کے لیے جان لڑا دیں گے۔واضح رہے کہ امریکی ووٹرز آج 6 امریکی ریاستوں کیلیفورنیا، موٹانا، نیو میکسیکو، شمالی ڈیکوٹا، جنوبی ڈیکوٹا اور نیو جرسی میں ووٹ ڈالیں گے۔برنی سینڈرز کی ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ سپر ڈیلیگیٹس جنھوں نے ہلیری کلنٹن کی حمایت کرنے کا وعدہ کیا ہے کی حمایت واپس لینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔برنی سینڈرز کے ترجمان مائیکل بریگز نے کہا کہ سپر ڈیلیگیٹس کے ووٹ سے قبل ڈیموکریٹک مقابلے کو ختم کہہ دینا جلد بازی ہے۔انھوں نے کہا کہ کنوینشن تک ہمارا یہ کام ہے کہ ہم سپر ڈیلیگیٹس کو یہ باور کرائیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کرنے کے لیے برنی بہت زیادہ مضبوط امیدوار ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.