ریو اولمپکس منتظمین نے گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں آئی او سی سے ایڈوانس رقم لی

پیر 6 جون 2016 14:45

ریو اولمپکس منتظمین نے گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں آئی او سی سے ایڈوانس ..

ریو ڈی جنیرو ۔ 5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جون۔2016ء) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے رواں برس برازیل میں شیڈول ریو اولمپکس گیمز کی تیاریوں کیلئے منتظمین کو ایڈوانس رقم دی ہے۔ اولمپکس گیمز 5 اگست سے برازیل میں شروع ہوں گے اور میگا گیمز کی تیاریاں زورشور سے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ریو آرگنائزنگ کمیٹی نے گیمز کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرنے کیلئے آئی او سی سے ایڈوانس رقم کی درخواست دی تھی، آئی او سی نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 1.5 بلین ڈالرز ادا کئے۔ گیمز شروع ہونے میں دو ماہ کا وقت رہ گیا ہے اور اولمپک سائیکلنگ ٹریک تاحال مکمل نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :