چین کے صوبہ ہینان شدید جھکڑ چلنے سے ایک شخص ہلاک ،11زخمی

پیر 6 جون 2016 14:26

ہائی کویو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جون۔2016ء) جنوبی چین کے صوبہ ہینان کے شہر وین چانگ میں گذشتہ روز شدید آندھی اور جھکڑ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 11زخمی ہو گئے ۔یہ بات مقامی حکام نے پیر کو بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ شدید آندھی اس جزیرہ نما صوبے کے قصبات جنگ شانگ اور فینگ کو میں آئی جس کے نتیجے میں برقی رو کا سلسلہ منقطع ہو گیا ، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔شہر کے ہنگامی دفتر کے مطابق مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں ، اس آندھی کی وجہ سے دونوں قصبات کے 749افراد متاثر ہوئے ہیں ، 11زخمیوں میں سے 4کو شدید چوٹیں آئی ہیں ان کا ہینان صوبے کے عوامی ہسپتال میں علاج کیا جارہا ہے ، شدید جھکڑ کی وجہ سے مجموعی طورپر 178مکانوں کو نقصان پہنچا ہے ، امدادی کام جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :