ملک کے بیشتر حصوں میں پیر کو بھی سورج بدستور آگ برسا تا رہا

پیر 6 جون 2016 14:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جون۔2016ء) ملک کے بیشتر حصوں میں پیر کو بھی سورج بدستور آگ برسا تا رہا ‘ محکمہ موسمیات نے گرمی کی یہ لہر آئندہ 4 روز تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ‘گرمی کی یہ لہر آئندہ 4 روز تک جاری رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، راولپنڈی، ہزارہ، گجرانوالہ ڈویژن اور اسلام آباد میں شام بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

دن 12 بجے تک سب سے زیادہ درجہ حرارت لاڑکانہ اور موہن جو داڑو میں ریکارڈ کیا گیا جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، نواب شاہ ،رحیم یار خان اور بہاولنگر میں 45، سکھر، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور بھکر میں درجہ حرارت 44، حیدرآباد، بہاولپور، خانپور،ملتان،ساہیوال،اوکاڑہ اور جھنگ میں 43 ، کوٹ ادو میں 42، فیصل آباد،لیہ میں 41 ، ڈیرہ غازی خان ، گجرات اور جہلم میں 40، جوہرآباد اور منڈی بہاؤ الدین 39، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ 38، لاہور اور تربت میں 37، کراچی میں 36 ‘ گوادر ، جیوانی ،پسنی میں درجہ حرارت 34 ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :