باکسر عامر خان نے بیٹی کی سالگرہ پر ایک لاکھ پاوٴنڈ خرچ کر ڈالے

پیر 6 جون 2016 13:26

باکسر عامر خان نے بیٹی کی سالگرہ پر ایک لاکھ پاوٴنڈ خرچ کر ڈالے

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جون۔2016ء) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی بیٹی لمائیشا کی دوسری سالگرہ پر ایک لاکھ پاوٴنڈ خرچ کر ڈالے ، عامر خان نے بیٹی اور اہلیہ کے ساتھ رقص بھی کیا۔

(جاری ہے)

عامر خان اور فریال مخدوم نے اپنی بیٹی لمائیشا کی دوسری سالگرہ دھوم دھام سے منائی، میکرون اسٹیڈیم میں ہونے والی اس شاندار تقریب میں دو سو پچاس مہمانوں کو بلایا گیا۔ سالگرہ کی تقریب میں ایک لاکھ پاوٴنڈ کا خرچہ آیا ، تقریب میں عامر خان بیٹی اور اہلیہ کے ہمراہ جھومتے رہے۔عامر خان اور فریال مخدوم دو ہزار تیرہ میں امریکا میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

متعلقہ عنوان :