اٹلی کے ویلنٹینو روسی نے کیٹالونیا گرینڈ پرکس کا ٹائٹل جیت لیا

پیر 6 جون 2016 13:20

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جون۔2016ء)اٹلی کے ویلنٹینو روسی نے کیٹالونیا گرینڈ پرکس کا ٹائٹل جیت لیا،مارک مرکیوز ہوم ٹریک پر پول پوزیشن کے باوجود دوسرے نمبر پر رہے۔اسپینش رائڈر مارک مرکیوز نے ہوم ٹریک پر پول پوزیشن سے ریس شروع کی مگر ویلنٹینو روسی نے انھیں پیچھے چھوڑتے ہوئے فتح سمیٹ لی۔

(جاری ہے)

جارج لورینزو نے ریس کے اختتام تک فائٹ جاری رکھی اور دوسری پوزیشن لینے میں کامیاب ہوگئے۔

اسپین کے ڈینی پیڈروسا کی تیسری پوزیشن رہی۔موجودہ موٹو جی پی چیمپین جارج لورینزو سترویں لیپ کے بعد ریس سے باہر ہوگئے جس کے باعث ان سے مجموعی برتری بھی چھن چکی ہے۔مارک مرکیوز ایک سو پچیس پوائنٹس کے ساتھ پہلی پویشن پر آگئے ہیں۔جارج لورینزو ایک سو پندرہ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ویلنٹینو روسی ایک سو تین پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔