آسٹریلیا میں طوفان اور بارشیں، تین ہلاک

پیر 6 جون 2016 13:11

سڈ نی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جون۔2016ء) آسٹریلیا کی مشرقی ساحلی علاقوں میں آنے والے طوفان سے اب تک تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ طوفان سے دریاوٴں سے پانی باہر آ گیا ہے اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مشرقی ساحلی علاقے نیو ساوٴتھ ویلز، وکٹوریہ اور تسمانیہ میں بارش ہو رہی ہیں اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔سڈنی کے ساحلی علاقے پر لاکھوں ڈالر مالیت کے مکانوں کو زبردستی خالی کروایا گیا ہے۔ تیز ہواوٴں اور طوفان کے باعث ان مکانوں کے گرنے کا خدشہ ہے۔طوفان کے باعث ساوٴتھ ویلز کے علاقے میں 86 ہزار مکانوں کو بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں ایک شخص کی لاش ملی ہے جو دریا عبور کرتے ہوئے ڈوب گیا۔

متعلقہ عنوان :