پی ٹی ایف کوچز اینڈ ریفریز کورس اگست میں منعقد ہو گا

پیر 6 جون 2016 12:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جون۔2016ء)پاکستان ٹینس فیڈریشن رواں سال اگست میں کوچز اور ریفریز کورس کا انعقاد کرے گاتاکہ کوالیفکیشن کے مزید 6 امپائرز اور ریفریز تیار کئے جائیں۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق فیڈریشن نے ملک میں باصلاحیت کوچز اور ریفریز کو تلاش کرنے کیلئے سال میں دو مرتبہ کورس منعقد کروانے کا فیصلہ کیا جس کے تحت پہلا کورس رواں سال اگست میں منعقد ہوگا ‘ دوسرا کورس رواں سال کے آخر میں ہوگا۔

(جاری ہے)

پہلے تین روزہ کورس میں ملک بھر سے 20 ریفریز اور کوچز کو مدعو کیا ‘ انہیں وائٹ بیج کے ریفریز شہزاد اختر علوی اور عارف قریشی جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دیں گے۔ فیڈریشن نے کورس میں شرکت کرنے والے ریفریز اور کوچز کی کم از کم تعلیمی قابلیت میٹرک رکھی گئی ہے ‘انہیں انگلش سے واقفیت لازمی قرار دیا گیا انہوں نے کہاکہ کورس میں کامیاب ہونے والے ریفریز اور کوچز کو آئی ٹی ایف کوالفکیشن ٹریننگ کیلئے بھجوائیں گے ‘کورس میں کامیاب ہونے والے امیدوار پی ٹی ایف یلو بیج امپائرز اور ریفریز کہلائیں گے۔