جوڈو چمپئن شپ میں ٹیم کے انتخاب کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ عید الفطر کے بعد جولائی میں لگائیگا

پیر 6 جون 2016 12:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جون۔2016ء)پاکستان جوڈو فیڈریشن ایشین جونیئر اینڈ کیڈٹ جوڈو چمپئن شپ میں ٹیم کے انتخاب کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ عید الفطر کے بعد جولائی میں لگائیگا، ایران سے تعلق رکھنے والے قومی جوڈو ٹیم کے ہیڈ کوچ سجاد کاظمی عید الفطر کے بعد جولائی میں پاکستان آئیں گے اور یہاں پر ایشین جونیئر اینڈ کیڈٹ جوڈو چمپئن شپ کے حوالے سے ٹیم کے چناؤ کے سلسلے میں تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈوفیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق سجاد کاظمی چھٹیاں گزارنے اپنے آبائی گاؤں ایران گئے ہیں اور چھٹیاں گزارنے کے بعد جولائی میں پاکستان آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایشین جونیئر اینڈ کیڈٹ جوڈو چیمپن شپ میں ٹیم کے انتحاب کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ عید الفطر کے بعد جولائی میں لگایا جائے گا۔ تربیتی کیمپ میں12مرد اور6خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا جس میں سے 6مرد اور2خواتین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔مسعود احمد خان نے بتایا کہ ایشین جونیئر اینڈ کیڈٹ جوڈوچمپئن شپ رواں سال ستمبر کے پہلے ہفتہ میں بھارت میں کھیلی جائے گی جس میں قومی جونیئر اور کیڈٹ کے مقابلوں میں مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے ۔