کیون پیٹرسن نے ملتان کرکٹ گراوٴنڈ کو دنیا کا خراب ترین اسٹیڈیم قرار دیدیا

پیر 6 جون 2016 12:38

کیون پیٹرسن نے ملتان کرکٹ گراوٴنڈ کو دنیا کا خراب ترین اسٹیڈیم قرار ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جون۔2016ء) انگلینڈ کے سابق بیٹسمین کیون پیٹرسن نے ملتان کرکٹ گراوٴنڈ کو دنیا کا خراب ترین اسٹیڈیم قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

کیون پیٹرسن نے ان دس بہترین اور دس برے اسٹیڈیمز کی فہرست بنائی ہیں جہاں پر انھوں کرکٹ کھیلی ‘ان کی جانب سے برے اسٹیڈیمز میں بھارت کے کانپور کاگرین پارک اور احمد آباد کا موتیرا اسٹیڈیم شامل ہے ‘ باقی وینیوز میں چیلمسفورڈ، کولوین بے، کینبرا، لیسٹر اور سینٹ کٹس شامل ہیں۔ اسی طرح ان کے 10 بیسٹ گراؤنڈز میں وانکھیڈے، ایڈیلیڈ، اوول، ٹرینیڈاڈ، میلبورن، کنگسمیڈ، ہیڈنگلے، سینچورین، ویلنگٹن اور بارباڈوس شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :