غیر ملکی میڈیا منیجر کا انکار، پی سی بی کا انگلینڈ دورے کیلئے اپنے ہی میڈیا پر انحصار کر نیکا فیصلہ

پیر 6 جون 2016 12:33

غیر ملکی میڈیا منیجر کا انکار، پی سی بی کا انگلینڈ دورے کیلئے اپنے ہی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جون۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیر ملکی میڈیا منیجرز کی جانب سے انکار کے بعد انگلینڈ کے دورے کیلئے اپنے ہی میڈیا منیجر پر انحصار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے برائن مرگڈ رائیڈ نے انگلینڈ میں میڈیا منیجر بن کر پاکستانی ٹیم کا امیج بہتر بنانے کیلئے35لاکھ روپے مانگے تھے تاہم پاکستا ن کرکٹ بورڈ نے 9ہفتے کے دورے کے لئے بھاری معاوضہ دینے سے انکار کردیا جبکہ اور ایک غیر ملکی پیٹر اوبون نے بھی پہلے سے طے شدہ مصروفیت کی وجہ سے یہ کام کرنے سے انکار کردیا۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر اور جنرل منیجر باری باری انگلینڈ جائیں گے اور انگلش میڈیا کو کنٹرول کریں گے۔پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے تصدیق کی کہ آغا اکبر کو اب پاکستان اے ٹیم کے بجائے سینئر ٹیم کے ساتھ بھیجا جا رہا ہے ‘سیریز کے دوسرے حصے میں پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا امجد حسین بھٹی میڈیا کے معاملات سنبھالیں گے۔