عاقب جاوید نے بنگلہ دیشی ٹیم کا باؤلنگ کنسلٹنٹ بننے سے معذرت کرلی

پیر 6 جون 2016 11:50

عاقب جاوید نے بنگلہ دیشی ٹیم کا باؤلنگ کنسلٹنٹ بننے سے معذرت کرلی

ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6جون ۔2016ء ) سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر عاقب جاوید نے بنگلہ دیشی ٹیم کا باؤلنگ کنسلٹنٹ بننے سے معذرت کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ(بی سی بی ) نے عاقب جاوید کو ٹیم کا باؤلنگ کنسلٹنٹ بنانے کی پیش کش کی تھی اور اس مقصد کے لیے فریقین میں ابتدائی بات چیت بھی ہوئی تاہم اب 43سالہ سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے ساتھ بطور ڈائریکٹر منسلک ہونے کے باعث بنگلہ دیشی ٹیم کا باؤلنگ کنسلٹنٹ بننے سے معذرت کرلی ہے اور وہ آج باضابطہ طور پر اپنے فیصلے سے بی سی بی کو آگا ہ کریں گے ۔