کوپا امریکہ فٹ بال کپ میں کل دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

پیر 6 جون 2016 11:31

لاس اینجلس ۔06 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جون۔2016ء) کوپا امریکہ فٹ بال کپ کل منگل کو دو میچ کھیلے جائینگے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کوپا امریکہ فٹ بال کپ امریکہ میں جاری ہے اور ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔ اس سلسلے میں آج منگل کو ٹورنامنٹ کے پہلے مچ میں پانامہ اور بولیویا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ دوسرا میچ ارجنٹائن اور چلی کی ٹیمیں پنجہ آزما ہونگی۔

ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم سمیت مجموعی طور پر 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں شریک ٹیموں کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں امریکہ، کولمبیا، کوسٹاریکا اور پیراگوئے، گروپ بی میں برازیل، ایکواڈور، ہیٹی اور پیرو، گروپ سی میں میکسیکو، یوروگوئے، جمیکا اور وینزویلا جبکہ گروپ ڈی میں ارجنٹائن، چلی، پاناما اور بولیویا شامل ہیں۔ افتتاحی میچ میں امریکہ اور کولمبیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ 14 جون کو آخری لیگ میچز کھیلے جائیں گے، کوارٹرفائنل مرحلے کا آغاز 16 جون سے ہو گا، سیمی فائنلز 21 اور 22 جون کو کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 26 جون کو کھیلا جائے گا۔