مسلسل دو ٹیسٹ میچوں میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے ۔ انجیلو میتھیوز

پیر 6 جون 2016 11:30

مسلسل دو ٹیسٹ میچوں میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے ۔ ..

لندن ۔ 06 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جون۔2016ء) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر انجیلو میتھیوز نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے ہاتھوں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم کو تیسرے میچ میں شکست دینے کی بھر پور کوشش کرینگے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انجیلو میتھیوز نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز کے پہلے دو میچوں میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم کے کھلاڑی مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ ٹیم کو شکست دینے کو بھرپور کوشش کرینگے۔ انجیلو میتھیوز نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں مربوط حکمت کے تحت جیت کے لیے میدان میں اتاریں گے۔

متعلقہ عنوان :