انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ 9 جون سے شروع ہوگا،میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل

پیر 6 جون 2016 11:30

انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ 9 جون سے شروع ..

لارڈز ۔06 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جون۔2016ء) انگلینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 9 جون سے لارڈز میں شروع ہو گا۔ انگلش ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں میں میزبان ٹیم مکمل طور پر چھائی رہی، انگلش ٹیم نے آئی لینڈرز کو پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 88 رنز جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف شیڈول سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے فاتح سکواڈ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں مسلسل فتوحات کے بعد انگلینڈ نے آخری ٹیسٹ کیلئے بھی بارہ رکنی فاتح سکواڈ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم سٹیون فن کی جگہ ناٹنگھم شائر کے فاسٹ باؤلر جیک بال کو موقع دینے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ ٹیم کپتان ایلسٹرکک، نک کومپٹن، جوروٹ، جونی بیئرسٹو، ایلکس ہیلز، جیمز اینڈرسن، سٹورٹ براڈ، سٹیون فن، معین علی، کرس ووکس، جیمزونس شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے اور واحد ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ سری لنکن ٹیم اسی دوران 16 اور 18 جون کو آئرلینڈ کے خلاف دو ون ڈے میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :