بہترین کسان دوست ، متوازن اور عوامی بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم اور وزیر خزانہ کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید

اتوار 5 جون 2016 17:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جون۔2016)صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے بہترین کسان دوست ، متوازن اور عوامی بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا ہے-مالی سال 2016-17 کے بجٹ پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت نے کہاکہ وفاقی حکومت نے کھاد او ریوریا کی قیمتوں ، ٹیوب ویلوں کے لئے سستی بجلی کی فراہمی اور زرعی ادویات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے کسانوں کے تمام مطالبات تسلیم کرتے ہوئے ثابت کیاہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت کسان او رعوام دوست ہے - انہوں نے کہاکہ کسانو ں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی سے زرعی میدان میں نمایاں بہتری آئے گی-انہوں نے کہاکہ بجٹ کے ثمرات جلد سامنے ا ٓئیں گے اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی سے پورے ملک کا فائدہ ہوگا-ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی ہے جسے حکومت نے تاریخی سہارا دیاہے -وزیر زراعت پنجاب نے کہا کہ ہمارا کسان انتہائی محنتی او رجفا کش ہے ، قدرت نے ہمیں بہترین موسم اور زرخیز زمینوں کا تحفہ بھی دے رکھاہے -ایسے میں کسان دوست حکومتی پالیسیوں کے ثمرات جلد سامنے آئیں گے او رملک میں ترقی وخوشحالی کی نئی صبح طلوع ہوگی -وزیر زراعت نے اس عزم کا ا ظہار کیا کہ بجٹ میں ا علان کردہ تمام وعدوں پرمن و عن عمل کیا جائے گااو رزرعی میدان میں ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوں گی-