کراچی ، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری

لانڈھی اورسرجانی ٹاوٴن میں چھپا اسلحہ برآمد ،11افراد زیر حراست

اتوار 5 جون 2016 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جون۔2016) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں،لانڈھی اورسرجانی ٹاوٴن کے باڑے میں چھپا گیا مدفن اسلحہ برآمد کرلیا گیا،11افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے لانڈھی کے علاقے انعامی گراؤنڈ میں کارروائی کی اور مدفون اسلحہ برآمدکرلیا ہے ، برآمد کیے گئے اسلحہ میں ایس ایم جیز ، کلاشنکوف اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں شامل ہیں ۔

سرجانی ٹاوٴن میں گرفتار ملزم سرفراز عرف ہیلی کاپٹر کی نشاندھی پر سلطان موسیٰ کے باڑے پر چھاپا مارا۔کھدائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا۔کارروائی کے دوران دو افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ماڈل کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ادھر سعودآباد پولیس نے دو ڈاکووٴں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

متعلقہ عنوان :