رمضان المبارک کی آمدسے قبل ہی مارکیٹ میں پھلوں ،سبزیوں،دالوں اور دیگر مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئیں

اتوار 5 جون 2016 17:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جون۔2016) رمضان المبارک کی آمدسے قبل ہی مارکیٹ میں پھلوں ،سبزیوں،دالوں اور دیگر مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئیں ،ذخیرہ اندوزوں کی مصنوعی قلت اورعوام کی بے صبری کی وجہ سے مارکیٹ میں اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے ،راولپنڈی کے یوٹیلیٹی سٹورز میں سفید چنا اور یوٹیلیٹی مصالحہ جاتختم ہوگئے ہیں ، فرنچائز مالکان کی جانب سے یوٹیلیٹی وئیر ہاؤس کی جانب سے چینی ،آئل ادالیں کم مقدار میں ملنے کی شکایات سامنے آنے لگی ہیں ،اسلام آباد کے یوٹیلیٹی سٹورز میں اشیاء کی وافر مقدار میں فراہمی کی وجہ سے خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے یوٹیلیٹی سٹورز پر چنے کی دال ،چینی اور سفید لوبیا کی کم قیمت کی وجہ سے دکانداروں نے بھی یوٹیلیٹی سٹورز کا رخ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کی جانب سے اسلام آباد اور راولپندی کی فروٹ اور ویجی ٹیبل مارکیٹوں کے سروے کے دوران سبزیوں اور پھلوں کے نرخوں میں اضافے کو رجحان دیکھنے میں آیا ہے اس وقت ہول سیل ماکیٹوں میں ٹماٹر ،پیاز اور آلو کے نرخ بڑھنے کی وجہ سے دکانوں میں بھی 10 سے20روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا ہے اسی طرح سبزیوں کے نرخوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے مارکیٹ میں سفید سیب جو پہلے 60روپے سے 100روپے فی کلو دستیاب تھا ا اب100روپے سے 150روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے اسی طرح سندھڑی آم جو پہلے 80سے120 روپے کلو دستیاب تھا اب 120سے150روپے فی کلولنگڑا آم120 روپے فی کلوکیلا200روپے فی کلوتک پہنچ گیا ہے جبکہ خربوزہ اور توبوز کے نرخوں میں بھی 5سے 10 روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا ہے ہول سیل مارکیٹ میں سفید چنے اور چینی کے نرخوں میں بھی بے حد اضافہ ہوگیا ہے اور ہول سیل ماریکٹ میں چینی کی قیمت63روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ہے اسی طرح سفید چنے کی قیمت بھی 180سے200 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہیں جس کی وجہ سے چھوٹے دکانداروں نے یوٹیلیٹی سٹوروں کا رخ کر لیا ہے جہاں پر سفید چنا 115روپے فی کلو جبکہ چینی 60روپے فی کلو دستیاب ہے اس وقت راولپنڈی کی یوٹیلیٹی سٹوروں پر سفید چنا مکمل طورپر ختم ہوچکا ہے جبکہ 5کلو چینی کے ساتھ 2کلو یوٹیلیٹی آئل یا دیگر سامان کی خریداری لازمی قرار دی گئی ہے جس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ بعض گاہگ سستے داموں اشیاء لے جاکر دکانداروں کو فروخت کر دیتے ہیں راولپنڈی کی یوٹیلیٹی فرنچائز مالکان نے وئیر ہاؤس سے کم اشیاء ملنے کی بھی شکایات کی ہیں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ راولپندی کی وئیر ہاؤ س میں اس وقت سفید چنا دستیاب نہیں ہے جبکہ یوٹیلیٹی مصالحہ جات بھی موجود نہیں ہے انہوں نے بتایاکہ فرنچائز ز کو چینی یوٹیلیٹی آئل ،دال چنا اور سفید چنا کم مقدار میں فراہم کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ہم صارفین کی ڈیمانڈ پوری نہیں کر سکتے ہیں انہوں نے بتایاکہ اس وقت یوٹیلیٹی سٹور پر دال ماش اور دال مونگ کی قیمت مارکیٹ سے زیادہ ہے سروے کے دوران اسلام آباد کے یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی والی اشیاء صرف وافر مقدار میں موجود ہونے کیوجہ سے خریداروں کا رش بہت بڑھ گیا ہے اور اس وقت کسی بھی چیز کی عدم دستیابی کی شکایت نہیں ملی ہے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اسلام آباد کے ریجنل منیجر خواجہ احمد کے مطابق اسلام آباد کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز کو اشیاء خورد ونوش وافر مقدار میں فراہم کی جا چکی ہیں اور جہاں سے بھی ڈیمانڈ ملتی ہے تو فوری طورپر پوری کر دی جاتی ہے انہوں نے بتایاکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء خورد و نوش کی وافر مقدار میں فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کی کوالٹی اور معیار پر بھی گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور جن کمپنیوں کے سامان کی شکایات موصول ہوتی ہیں ان کمپنیوں کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق عوام کی جانب سے ڈیمانڈ بڑھ جانے کی وجہ سے اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اگر عوام اعتدال کے ساتھ اشیاء کی خریداری کریں تو تما م اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :