کراچی،کوسٹل کمانڈ نیوی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 13 ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچا لیا

اتوار 5 جون 2016 15:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جون۔2016) کوسٹل کمانڈ نیوی نے بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے سمندر میں 13 ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچا لیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان کوسٹل کمانڈ نیوی کے مطابق شپ یارڈ کے قریب ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے لگی تو کوسٹل کمانڈ نیوی کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کشتی میں سوار 13 ماہی گیروں کو ریسکیو کر لیا۔

متعلقہ عنوان :