Live Updates

پیپلزپارٹی کے محمد حسین ‘ (ن) لیگ کے جاوید مختار‘سلطان مختار کی 100 ساتھیوں کے ہمراہ تحر یک انصاف میں شمولیت

عمران خان جب بھی کارکنوں کو ہدایت کر یں گے ہم سب کرپشن اور حکومتی لوٹ مار کیخلاف سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہے‘ کر پٹ اور مفاد پرست سیاسی جماعتیں اپنی موت مر رہی ہیں آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان کو اس ملک کا وزیر اعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ‘چوہدری محمدسرور کا ناشتہ اور راہنماؤں کی شمولیت کی تقریب سے خطاب

اتوار 5 جون 2016 15:53

پیپلزپارٹی کے محمد حسین ‘ (ن) لیگ کے جاوید مختار‘سلطان مختار کی 100 ساتھیوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جون۔2016) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات میں پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سابق صوبائی وزیر محمد حسین ‘ (ن) لیگ کے چوہدری جاوید مختار اور چوہدری سلطان مختار نے 100سے زائدساتھیوں کے ہمراہ تحر یک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا جبکہ چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ عمران خان جب بھی کارکنوں کو ہدایت کر یں گے ہم سب کرپشن اور حکومتی لوٹ مار کیخلاف سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہے‘ کر پٹ اور مفاد پرست سیاسی جماعتیں اپنی موت مر رہی ہیں آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان کو اس ملک کا وزیر اعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

اتوار کے روز (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے ظفر وال سے تعلق رکھنے راہنما?ں کی تحر یک انصاف میں شمولیت اور سمن آباد میں تحر یک انصاف کے مر کزی رکن میاں جاویداور چندا ملک کی جانب سے ناشتہ کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جسکے پاس ایماندار قیادت موجود ہے اور ملک کو تحر یک انصاف کے سواکوئی اور سیاسی جماعت بحرانوں سے نجات نہیں دلا سکتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان جب بھی کارکنوں کو ہدایت کر یں گے ہم سب کرپشن اور حکومتی لوٹ مار کیخلاف سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے میں بنائی جانیوالی پار لیمانی کمیٹی میں حکومت نے اپوزیشن کے مطالبات کو تسلیم نہ کیا تو حکومت کی رخصتی کیلئے الٹی گنتی شروع ہو جا ئیگی کیونکہ پھر اپوزیشن کے پاس سڑکوں پر آنے کے سواکوئی آپشن نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عوام دوست بجٹ کانعرہ لگانیوالوں نے غر یبوں پر بجٹ کی صورت میں ڈرون حملہ کر دیا ہے اور غر یب آدمی خود کو حکمرانوں کے مہنگائی کے حملوں سے بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف قومی امنگوں کی تر جمانی کر رہی ہے جسکی وجہ سے لوگ تحر یک انصاف میں شامل ہورہے ہیں اور ہم بھی پارٹی میں نئے آنیوالوں کو کسی صورت مایوس نہیں کر یں گے بلکہ انکے ساتھ ملکر ملک میں کر پشن کے خاتمے اور احتساب کیلئے جنگ لڑ یں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :