پنڈی بھٹیاں میں بے قابو ٹرک اور بس میں ٹکر، دو افراد جاں بحق، 14 افراد زخمی

اتوار 5 جون 2016 15:36

پنڈی بھٹیاں۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 جون۔2016 ) حافظ آباد روڈ پر ٹرک بے قابوہوکر سامنے سے آنے والی مسافر بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 14افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے 8افراد کو تشویش ناک حالت کے باعث الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق مسافر بس جوکہ سرگودھا سے لاہور جارہی تھی جب پنڈی بھٹیاں انٹرچینچ کے قریب پہنچی تو سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی ۔

حادثہ میں بس ڈرائیور پرویز احمد اور مسافر خاتون ممتاز بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئے شدید زخمیوں میں اسامہ بی بی ،راشدہ بی بی ،مقدس بی بی،محمد شفیع ،ظفر ریاض اوردیگر شامل ہیں عینی شاہدوں کے مطابق حادثہ کے وقت لوگوں کی چیخ و پکار کی آواز سن کر لوگ ان کی مدد کو پہنچ گئے اور شدید زخمیوں کو نکالا اور پرائیویٹ ایمبولینس کے ذریعے ان کو الائیڈ ہسپتال میں ریفر کیا گیاحادثہ ٹرک ڈرائیور کے سو جانے سے پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :