سوراج آگ برساتا رہا ٗ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرمی اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہیں گے

مالاکنڈ ، کوہاٹ ، اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

اتوار 5 جون 2016 15:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جون۔2016) ملک بھر میں سورج اتوار کو بھی مسلسل آگ برسا تا رہا ٗ ملک کے بیشتر علاقے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرمی اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں گرمی کی شدت تاحال برقرار رہی ٗ بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت میں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ، سورج کی تپش اور لوڈ شیڈنگ نے عوام کو مزید پریشان کئے رکھا۔

سندھ اور پنجاب میں کئی علاقے صبح سے ہی گرمی کی شدید لپیٹ میں رہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک سب سے ذیادہ درجہ حرارت نور پور تھل اور بہاولنگر میں ریکارڈ کیا گیا جہاں پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا دیگر شہروں میں رحیم یار خان، جوہر آباد، حیدرآباد 44، مونجودڑو ، جھنگ، منڈی بہاؤالدین ، قصور، اوکاڑہ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ساہیوال ،خان پور 43، جہلم ،فیصل آباد، منگلا ، کوٹ ادو ، بہاولپور ، شہید بے نظیر آباد اور ملتان میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ہے ، لاہور ، راولپنڈی ،ڈیرہ غازی خان ، گوجرانوالہ ، بھکر، گجرات41 جبکہ لیہ ، پشاور، سیالکوٹ 40 میں درجہ حرارت40 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق سیدو شریف اور پنجگور میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

(جاری ہے)

مظفرآباد ، کاکول ،گوادر 33 اور پسنی 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ٗمحکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ٗ مالاکنڈ ، کوہاٹ ، اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے دوسری جانب کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ کے تبادلے کے بعد شہر میں عوام کو ہیٹ اسٹروک سے بچانے کے لئے لگائے گئے ریلیف کیمپس ہٹا دیئے گئے ہیں ٗ ان ہیٹ اسٹروک کیمپس میں ٹھنڈے پانی ، سایہ اور برف کے سہولیات فراہم کی گئیں تھیں ۔