دشت کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ٗ ٹریک جزوی طورپر نقصان پہنچا ٗ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کیے گئے ٗپولیس ذرائع

اتوار 5 جون 2016 15:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جون۔2016) دشت کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا جس سے ٹریک کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے تاہم دھماکے سے جانی نقصان نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے دشت کے قریب ریلوے ٹریک پر نامعلوم افراد کی جانب سے دھماکہ کیا گیا ٗ دھماکے سے ریلوے ٹریک کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے جس کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :