عوامی حلقوں کی پیرحیدرشاہ چیک پوسٹ کے فرض شناس انچارچ عبدالمنان رودینی کی کارکردگی تعریف

اتوار 5 جون 2016 15:11

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جون۔2016) لیویزچیک پوسٹ پیرحیدرشاہ کے انچارچ عبدالمنان رودینی کی بہترین کارکردگی پراہلیان علاقہ کا اظہاراطمینان ،متعلقہ حکام سے موصوف کوترقی دینے کامطالبہ،گدر،چھڈشیرعلی اورملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے سماجی سیاسی اورعوامی حلقوں نے پیرحیدرشاہ چیک پوسٹ کے فرض شناس انچارچ عبدالمنان رودینی کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہاہے کہ موصوف کی بہترین حکمت عملی اورفرض شناسی کے باعث علاقہ میں امن امان کی صورتحال مثالی ہے ،خصوصارات کے اوقات میں مسلسل گشت کے عمل سے لوگ اطمینان کے ساتھ سفرکرتے ہیں ،اس کے علاوہ علاقہ کے عوام کے ساتھ ان کارویہ اورتعاون قابل ستائش ہے اورہمہ وقت اپنے فرض کی ادائیگی میں مستعدرہتے ہیں ،انہوں نے ڈپٹی کمشنرقلات اوراسسٹنٹ کمشنرسوراب سے اپیل کی ہے پیرحیدرشاہ لیویزچیک پوسٹ کے انچارچ عبدالمنان رودینی کوبہترین کارکردگی پرترقی دیکراس خدمات کی حوصلہ افزائی کی جائیں-

متعلقہ عنوان :