محکمہ تعلیم کے آفیسران سے را بطہ کئے بغیر غیرمتعلقہ اداروں کے زمہ داران کاسکولوں کے دورے سے مختلف پیچیدگیاں اورمسائل سامنے آرہے ہیں ،گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن تحصیل سوراب کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنرسورا ب جلال الدین کاکڑ سے ملاقات

محکمہ تعلیم کے آفیسران سے را بطہ کئے بغیر غیرمتعلقہ اداروں کے زمہ داران کاسکولوں کے دورے سے مختلف پیچیدگیاں اورمسائل سامنے آرہے ہیں ،گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن تحصیل سوراب کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنرسورا ب جلال الدین کاکڑ سے ملاقات

اتوار 5 جون 2016 15:11

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جون۔2016) گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن تحصیل سوراب کے وفدکااسسٹنٹ کمشنرسورا ب جلال الدین کاکڑ سے ملاقات ،علاقہ میں فروغ تعلیم کے لئے مل کرکرداراداکرنے کی ضرورت پراتفاق ،اے سی کی جانب سے ہرممکن کی تعاون کی یقین دہانی ،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن تحصیل سوراب کاایک وفدضلعی جنرل سیکریٹری محمدانورملازئی کی سربراہی میں اے سی سوراب جلا ل الدین کاکڑسے ان کے دفترمیں ملاقات کی ،وفدمیں تحصیل صدرلعل بخش حسنی ،جنرل سیکریٹری شفیق احمد،نائب صدرنزیراحمدپریس سیکریٹری شبیراحمداوردیگرشامل تھے ،جی ٹی اے کے عہدیداروں نے متعلقہ محکمہ کواطلاع دیئے بغیر انتظامیہ کے حالیہ دوروں پراساتذہ کی تحفظات سے آگاہ کیاان کاکہناتھاکہ محکمہ تعلیم کے آفیسران سے را بطہ کئے بغیر غیرمتعلقہ اداروں کے زمہ داران کاسکولوں کے دورے سے مختلف پیچیدگیاں اورمسائل سامنے آرہے ہیں جوفروغ تعلیم کے بجائے مزیدتنزلی کا سبب بن رہاہے لہذااس معاملے میں محکمہ تعلیم سمیت اساتذہ کے نمائندوں کواعتمادمیں لینے سے مفیداثرات برآمدہوں گی،وفدکے اراکین سے گفتگوکرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرسوراب جلال الدین کاکڑنے کہاکہ صوبے میں فروغ تعلیم ،اداروں کی فعالیت اوراساتذہ کی غیرحاضری کاروک تھام حکومت کی اولین ترجیح ہے اس مشن کی کامیابی کے لئے کوشش سب کی زمہ داری ہے تاکہ مطلوبہ اہداف حاصل ہوسکے ، انتظامیہ محکمہ تعلیم سمیت تمام سرکاری اداروں کوفعال کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے البتہ اساتذہ کے وقاراورحقوق کاتحفظ سے بھی غافل نہیں ہوسکتے اس سلسلے میں آئندہ متعلقہ آفیسران سمیت اساتذہ نمائندوں کے ساتھ مل کرایک مشترکہ لائحہ عمل طے کریں گے ،وفدنے اے سی سوراب کے علاقے کے تعلیمی اداروں کے ساتھ ذاتی تعاون اورخصوصی کاوشوں کوسراہتے ہوئے ان کاشکریہ اداکیا

متعلقہ عنوان :