چیچہ وطنی‘ سہرابندی کی تقریب میں باراتی کی فائرنگ سے بیوہ خاتون کا 9سالہ بچہ جاں بحق

اتوار 5 جون 2016 13:34

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جون۔2016) سہرابندی کی تقریب میں باراتی کی فائرنگ سے بیوہ خاتون کا 9سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق گاؤں 12،چودہ ایل میں محمداشرف کے بیٹے محمد رمضان کی شادی کیلئے سہرابندی کی تقریب تھی کہ باراتی ندیم عرف دینا کاٹھیہ نے اچانک پستول نکال کرفائرنگ شروع کردی جس سے بیوہ خاتون بشریٰ بی بی کا کمسن بیٹا محمد امین گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے تحصیل ہسپتال سے طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر راستہ میں ہی دم توڑ گیا،ملزم پستول سمیت فرار ہوگیا،پولیس کسووال نے مقتول بچے کی والدہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :