چیچہ وطنی‘ دوست کی بیوی کو بے آبروکرنے کی کوشش ناکام

متاثرہ خاتون مزاحمت کے دوران زخمی ہوگئی

اتوار 5 جون 2016 13:34

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جون۔2016) دوست کی بیوی کو بے آبروکرنے کی کوشش ناکام ، متاثرہ خاتون مزاحمت کے دوران زخمی ہوگئی،پولیس کے مطابق گاؤں4،چودہ ایل کی رہائشی ثانیہ فاروق کا خاوند محمد فاروق کراچی میں کام کرتا ہے جس نے فون پر اپنے دوست رضوان سے کہا کہ وہ گھریلو ضرورت کیلئے اسکی بیوی کو 5ہزار کی رقم دے دے،ملزم پیسے دینے کیلئے ثانیہ فاروق کے گھرگیاتو وہ چائے بنانے کیلئے کچن میں گئی اسی اثنا میں ملزم بھی اسکے پیچھے کچن میں چلاگیا اور اسے زبردستی دبوچ کر آبروریزی کی کوشش کی،ملزم اپنے مکروہ ارادے کی تکمیل کیلئے متاثرہ خاتون کے جسم پر دانتوں سے کاٹتا رہا،شورسن کر مقامی لوگ وہاں پہنچے تو ملزم گھر کے باہر موجود اپنے ساتھی کے ہمراہ فرار ہوگیا،پولیس کسووال نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :