نواب شاہ،پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک، 2 فرار

اتوار 5 جون 2016 11:52

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جون۔2016 )نواب شاہ کے علاقے سٹھ میل روڈ پر پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مبینہ مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سٹھ میل روڈ پر پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت اسلم ماچھی کے نام سے ہوئی ہے۔ اسلم ماچھی قتل ڈکیتی سمیت دیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس نے ہلاک ڈاکو کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے پیپلز میڈیکل اسپتال پہنچادیا ہے جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔