کراچی،سرجانی ٹاوٴن میں چھاپہ مدفون اسلحہ برآمد،دیگرعلاقوں میں کاروائیوں میں 11گرفتار

اتوار 5 جون 2016 11:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جون۔2016 ) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔سرجانی ٹاوٴن کے باڑے میں چھپا گیا مدفن اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سرجانی ٹاوٴن میں گرفتار ملزم سرفراز عرف ہیلی کاپٹر کی نشاندھی پر سلطان موسیٰ کے باڑے پر چھاپا مارا۔

(جاری ہے)

کھدائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا۔ کارروائی کے دوران دو افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ ماڈل کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران سات مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ ادھر سعودآباد پولیس نے دو ڈاکووٴں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

متعلقہ عنوان :