حکومت کو افراط زرااور معاشی بدانتظامی ورثے میں ملی ہے۔وزیراعظم نواز شریف

ہم نے مالی خسارہ آدھا کم اور ترقی کی شرح 4.7فیصد کردی ہے،بہترین بجٹ پیش کرنے پر اسحاق ڈار مبارکباد کے مستحق ہیں،وزیراعظم کا آپریشن کے بعدپہلا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 4 جون 2016 18:54

حکومت کو افراط زرااور معاشی بدانتظامی ورثے میں ملی ہے۔وزیراعظم نواز ..

لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04جون۔2016ء) :وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ حکومت کو افراط زرااور معاشی بدانتظامی ورثے میں ملی ہے، ہم نے مالی خسارہ آدھا کم اور ترقی کی شرح 4.7فیصد کردی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے آپریشن کے بعد اپنے پہلے جاری کردہ بیان میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو بہترین بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ افراط زر کی شرح گزشتہ 10سال کی کم ترین سطح پر لائے ہیں۔حکومت نے گزشتہ تین سالوں میں عام آدمی کے حالات بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :