عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

ہفتہ 4 جون 2016 18:02

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جون۔2016ء) عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ نیویارک میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 2.5فیصد اضافہ ہوا اور مستقبل کے معاہدے 1240.70 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔

(جاری ہے)

یو ایس گولڈ فیوچرز کے تحت اگست کیلئے سونے کے سودے 2.5فیصد اضافے کے بعد1242.90 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔ لندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 2.3فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل کے سودے 1238.85 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔ بنگلورمیں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں اور مستقبل کے معاہدے 1211.40 ڈالر فی اونس میں ہوئے۔۔