پام آئل کی قیمتوں میں تین ہفتوں کے بعد پہلی مرتبہ اضافہ

ہفتہ 4 جون 2016 18:02

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جون۔2016ء) ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں تین ہفتوں کے بعد پہلی مرتبہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔

(جاری ہے)

ملائیشیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز برسا ملائیشیا ڈیری ویٹو ایکسچینج کے تحت پام آئل کے مستقبل میں خریداری کے معاہدے 0.9فیصد کے اضافے کے بعد 2666 رنگٹ یا 643ڈالر فی ٹن میں طے پائے جو گذشتہ تین ہفتوں کی بلند ترین شرح ہے۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 46ہزار578 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔۔