ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے بجٹ 2016-2017 کو کاروبار دشمن قرار دیکر مسترد کر دیا

ہفتہ 4 جون 2016 16:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جون۔2016ء) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان نے بجٹ 2016-2017 کو کاروبار دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور کہا کہ ایل پی جی کی درامد پر ٹیکس کی چھوٹ نہ کرنے پر اور درآمدی پالیسی کو فیزیبل نہ کر کے ایل پی جی انڈسٹری کا دوالیہ نکال دیا۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان ، وزارت پیٹرولیم اور تمام حکومتی اداروں کو ایل پی جی کی درامد پر تفضیلی طور پر بریفنگ دی گئی تھی اور باور کروایا گیا تھا کہ پاکستان میں سوئی گیس کی بندش اور ایل پی جی کی طلب و رسد میں بہت بڑا خلاء ہونیکی وجہ سے سردیوں میں ایل پی جی کی قیمت300 روپے فی کلو سے بھی تجاوز کر جاتی ہے۔

غریب صارفین سستی گیس سے محروم اور مہنگے داموں ایل پی جی خرید کر اپنے گھروں کا چولہا چلانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انرجی بحران سے نمٹنے کیلئے اور غریب صارفین کو سستی گیس مہیا کرنے کا واحد حل ایل پی جی کی درامد پر ٹیکس کی چھوٹ دیکر درامدی گیس کی پالیسی کو فیزیبل بنانا ہے اس لےئے حکومت درامدی پالیسی کو سنجیدگی سے لیکر حکمت عملی تیار کرے لیکن افسوس پاکستان میں الٹی گنگا بہتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجٹ 2016-2017میں ایل پی جی انڈسٹری کیلئے کوئی ریلیف نہیں دیا۔ ایل پی جی کی درامد پر ٹیکس کی چھوٹ نہ کرنے پر اور درامدی پالیسی کو فیزیبل نہ کر کے ایل پی جی انڈسٹری کا دوالیہ نکال دیا۔ درامدی گیس پر ایڈوانس ٹیکس ختم نہ کر کے اپمپورٹر کمپنیوں کا راستہ روکا تاکہ اس ملک میں ڈیمانڈ اور سپلائی میں کبھی خلاء ختم نہ ہو سکے۔

کاروبار دشمن بجٹ کی وجہ سے ایل پی جی انڈسٹری تباہی کے دہانے ہر پہنچ گئی ہے۔ سردیوں میں گیس کی قیمتوں میں بلاجواز منافع خوری اور بلیک مارکیٹنگ کی زمہ دار صرف حکومت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے رمضان پیکچ کا بھی اعلان نہ کر کے ایل پی جی انڈسٹری کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا۔ رمضان پیکچ کا فوری طور پر اعلان کیا جائے اور غریب صارفین کو ریلیف دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسری طرف لاہور میں پولیس نے دوکانداروں سے بھتہ گری کا بازار گرم کر دیاہے۔ پولیس اپنی بھتہ گری بند کرے نہیں تو پولیس کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کردینگے۔ صدر میاں لیاقت اور باقی ممبران نے عرفان کھوکھر کو چوتھی بار بھاری اکثریت سے چےئرمین نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حلف وفا درای کی تقریب عید کے بعد گورنر ہاؤس میں کی جائیگی۔

چےئرمین عرفان کھوکھر نے چوتھی بار چےئرمین نامزد کرنے پر تمام کابینہ کا شکریا ادا کرتے ہو ئے کہا کہ ایل پی جی انڈسٹری کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہمیشہ جدوجہد کرتے رہیں گے۔ سب سے پہلے غیر معیاری سلنڈر کیخلاف جہاد جاری رہیگا۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوس ایشن کے عہدیداران جو ایل پی جی غیرمعیاری سلنڈر کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں، ایسے عہدیداران کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :