ماش کی کاشت سے قبل زمین کا انتخاب اور تیاری بہت ضروری ہے

ہفتہ 4 جون 2016 16:26

راولپنڈی۔04 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جون۔2016ء)محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے کاشتکاروں کو ماش کی فصل کیلئے زمین کی تیاری اور وقت کاشت سے متعلق آگاہ کیا ہے۔ ماش کا 80 فیصد رقبہ زیادہ بارش والے بارانی علاقے ہیں۔ ماش کی اوسط فی ایکڑ پیداوار بہت کم ہے اس لئے کاشت سے قبل زمین کا انتخاب اور تیاری بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اس کے لئے درمیانی قسم کی زرخیز میرا ہموار زمین جس میں پانی کھڑا نہ ہو زیادہ موزوں ہے۔ اس کی کاشت سیم اور تھور والی زمین میں ہر گز نہ کریں۔ زمین کی تیاری کیلئے ایک دفعہ دیسی ہل اور سہاگہ چلانا چاہیے۔ماش کی کاشت کا موزوں وقت وسط جون سے وسط جولائی تک ہے۔ زیادہ بارش والے علاقوں میں شرح بیج 8 کلوگرام فی ایکڑ جبکہ دیگر علاقوں میں 10 کلوگرام فی ایکڑ ہونا چاہئے۔