عالمی منڈیوں میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری

ہفتہ 4 جون 2016 15:29

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جون۔2016ء) عالمی منڈیوں میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل میں گنے کی کاشت کے علاقوں میں بارش اور شپنگ میں تعطل کے بعد چینی کی قیمتوں میں اضافے کا عمومی رجحان جاری ہے ۔

(جاری ہے)

نیویارک میں خام چینی کے مستقبل کے معاہدے 0.67 سینٹ کے اضافے کے بعد18.75 سینٹ فی پاؤنڈ میں طے ہوئے ۔ ایک مرحلے پر یہ قیمتیں 18.79 سینٹ فی پاؤنڈ تک بھی گئیں۔گذشتہ فروری کے مقابلے میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کی شرح جاری ہے اور ماہرین نے کہا ہے کہ یہ رجحان کچھ عرصہ تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔