وفاقی بجٹ میں گاڑیوں کی خریدوفروخت پر لگنے والے ٹیکس سے کار ڈیلرز پریشان

ہفتہ 4 جون 2016 14:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جون۔2016ء) گاڑیوں پر لگنے والے ٹیکس سے کار ڈیلرز بھی پریشان ہو گئے۔ ان کا کہنا ہے وفاق نے تو بجٹ پیش کر دیا اب دیکھتے ہیں پنجاب ریونیو اتھارٹی ان کے ساتھ کیا سلوک کرتی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ میں گاڑیوں کی خریدوفروخت پر لگنے والے ٹیکس نے کار ڈیلرز کو بھی پریشان کر دیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ کاروباری حالات پہلے ہی اچھے نہیں تھے اب رہی سہی کسر نئے لگنے والے ٹیکسوں نے نکال دی ہے۔ ایسے میں وہ جائیں تو کہاں جائیں۔کار ڈیلرز نے کہا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی ان سے پہلے ہی دوسرے صوبوں کی نسبت زیادہ ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ اگر حکومت چاہتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے لیے رزق کمائیں تو ٹیکسوں کی شرح میں کمی کی جائیکار ڈیلرز کا کہنا تھا کہ جب بھی بجٹ آتا ہے حکومت کا آسان شکار آٹو انڈسٹری ہوتی ہے اور ان کے کاروبار پر ہی کاری ضرب لگائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :