فلم “اڑتا پنجاب” کے ٹریلرلاوٴنچنگ تقریب

کرینہ کے ساتھ تصویر کھنچوانے کا ارادہ نہیں تھا ، شاہد کپور

ہفتہ 4 جون 2016 14:38

فلم “اڑتا پنجاب” کے ٹریلرلاوٴنچنگ تقریب

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جون۔2016ء) بالی ووڈ اداکارشاہد کپورکا کہنا ہے کہ نئی آنے والی فلم “اڑتا پنجاب” کے ٹریلرلاوٴنچنگ کی تقریب میں ان کا کرینہ کے ساتھ تصویر کھنچوانے کا اراداہ نہیں تھا۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کی بیبو اور شاہد کپور کے درمیان کئی برسوں تک جاری رہنے والے طوفانی عشق کی داستانیں کون نہیں جانتا لیکن اس بات کو کئی برس بیت گئے ، اب دونوں ہی کسی اور کے ہوگئے ہیں ، شاہد کپور جلد ہی باپ بننیو الے ہیں جب کہ کرینہ کے بارے میں بھی اسی قسم کی خبریں گردش کررہی ہیں، اس کے باوجود دونوں اب بھی میڈیا کے ڈر سے کہیں ایک ساتھ نظر نہیں آتے لیکن کچھ دنوں پہلے”اڑتا پنجاب“ کے ٹریلر کی رونمائی کے سلسلے میں ایک تقریب میں جب دونوں ایک ساتھ نظر آئے تو میڈیا نے پھرسے اس معاملے کو اٹھانا شروع کردیا۔

’اڑتا پنجاب‘ کی تشہیر کے لیے ایک ریڈیو پروگرام میں شریک شاہد کپور نے کہا کہ وہ میڈیا کی وجہ سے کرینہ کے ساتھ تصویر بنانا ہی نہیں چاہتے تھے کیونکہ ان کی ایک ساتھ تصویرسے فلم کی تشہیر پیچھے چلی جاتی اور میڈیا صرف اورصرف اسی پر اپنی توجہ مرکوز رکھتا۔

متعلقہ عنوان :