راولپنڈی،راول روڈ کی اپ گریڈیشن اور مرمت کا کام شروع نہ ہوسکا

ہفتہ 4 جون 2016 14:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جون۔2016ء) ترقیا تی ادا رے ”راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی“ ( آرڈی اے ) نے 45کروڑ روپے کی لاگت سے مری روڈ کے متبادل راول روڈ کی اپ گریڈیشن اور مرمت کا کام شروع نہ ہوسکا 15 سال قبل تعمیر کی گئی اہم اور حساس ترین راول رو ڈ کی اپ گریڈیشن ،سڑک کے اطرا ف نا لوں کی تعمیر ،فٹ پا تھو ں کی تعمیر و مر مت اور تما م چو کو ں میں ما ڈل بنا نے کے لئے کنسلٹنٹ کی خد ما ت لینے کے سا تھ ساتھ نجی کمپنی کو نیلا می کا عمل مکمل ہونے کے بعداس سڑک کی تعمیر کا آغا ز 4جو ن کوہونا تھا ،جس کے لئے ساڑھے 7کروڑ روپے کی ابتدائی رقم بھی آر ڈی اے کو جاری کر دی گئی ہے راول رو ڈ 15 سال قبل سا بق صدر مشر ف کے دور حکو مت میں تعمیر کی گئی تھی ،جس کا بنیا دی مقصد جڑوا ں شہرو ں کے در میا ن سفر کر نے والے شہریو ں کو وقت کی بچت اور وی آئی پی مو وو منٹ کے لئے ایکسپریس وے ،ائیر پورٹ روڈ کے علا وہ متبا دل را ستہ فرا ہم کر نا تھا ،لیکن گزشتہ 15 سالو ں میں اس سڑک کی مر مت اور اپ گریڈیشن پر ایک رو پیہ بھی خر چ نہ کیا گیا جس سے اب راول روڈ اپنی مدت معیاد پوری کرنے کے ساتھ متعدد مقا ما ت سے ٹو ٹ پھو ٹ کا شکا ر ہو چکی تھی اور حا دثا ت معمو ل بن چکے تھے جس پر آرڈی اے نے اس سڑک کی مر مت و اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا جس کے لئے صوبائی حکومت نے 45کرو ڑ روپے کی منظوری کے ساتھ 7کرو ڑ 50لا کھ روپے کی ابتدائی رقم آرڈی اے کوجا ری کر دی ہے جبکہ با قی فنڈز بھی جلد مرحلہ وار جا ری کئے جا ئیں گے اس منصوبے کا ٹھیکہ حا صل کر نے کے لئے 11 نجی فر مو ں نے آرڈی اے سے را بطہ کیا تھا جن میں 11کو پری کوا لیفا ئی کیا گیاجبکہ بولی میں 7 فر مو ں نے حصہ لیا جن میں سے سلیما ن انٹر پرا ئیزر نے سب سے کم ترین 13.5فیصد کی بو لی لگا ئی جسے کا میا ب قر ار دے دیا گیا تھا اس منصوبے کے لئے اے زیڈ کمپنی کو کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے آرڈی اے ذرائع کے مطابق منصوبے کا افتتا ح سا بق ایم این اے حنیف عبا سی کریں گے جبکہ یہ منصوبہ آئندہ سال جو ن تک مکمل کیا جا ئے گا اس منصوبے کے تحت راول رو ڈ سے ملنے والی تما م سڑکو ں کو بھی 100 فٹ تک اپ گریڈ کیا جا ئے گا جبکہ روڈ کے تما م چو ک ،اطرا ف میں گرین بیلٹس اور میڈینز کو سر سبز شادا ب بنا نے کے لئے پی ایچ اے کو 45لا کھ روپے جا ری کئے جا ئیں گے �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :