زین ملک ایک بار پھر تنہا

ہفتہ 4 جون 2016 14:27

زین ملک ایک بار پھر تنہا

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جون ۔2016ء)برطانیہ کے مقبول میوزک بینڈ ون ڈائریکشن کے سابق گلوکار زین ملک کا اپنی گرل فرینڈ گیگی حدید سے بھی بریک اپ ہوگیا۔ہولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق گلوکار زین ملک اور ماڈل گیگی حدید، جنہوں نے گزشتہ ماہ میٹ گالا میں ریڈ کارپٹ پر واک بھی کی تھی، کئی ماہ سے ایک ساتھ تھے لیکن اب دونوں کی راہیں جدا ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق ان کے بریک اپ کی وجہ زین کا گیگی کو اہمیت نہ دینا بتایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل زین ملک کا گلوکارہ پیری ایڈورڈز کے ساتھ تعلق تھا تاہم گزشتہ سال ان دونوں کا بھی بریک اپ ہوگیا تھا۔حال ہی میں گیگی حدید نے بھی ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا ’جب لوگ میرے ساتھ بہت برے ہوجاتے ہیں تو میں اپنی بہترین دوست کے ساتھ وقت گزارتی ہوں یا پھر میں اپنی دوست کنڈیل جینر کے ساتھ وقت گزار لیتی ہوں جو مجھے ایسے وقت میں اچھی طرح سے سمجھاتی ہیں