بجٹ 2016-17…بیرون ملک بنائے گئے اشتہاروں پر 20فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی تجویز

ہفتہ 4 جون 2016 14:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جون ۔2016ء)ملکی ماڈلز اور اداکاروں کیلئے اچھی خبرہے حکومت نے بیرون ملک بنائے گئے اشتہارات پر20فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لگانے کی تجویزدے دی، یوں اب غیرملکی فنکاراشتہارات میں کم کم ہی نظر آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق بجٹ میں لگنے والے نئے ٹیکسزنے غیرملکی فن کاروں اوراداکاروں کوبھی نہ بخشا ناظرین اب بالی ووڈکی حسیناؤں اورپسندیدہ غیرملکی اداکاروں کوکم کم ہی اشتہارات میں دیکھ پائیں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے بجٹ دوہزارسولہ سترہ پیش کرتے ہوئے پاکستان کی ثقافتی اقدارکوبیرونی ثقافتی یلغارسے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کرنے کااعلان کیااورکہاکہ مقامی طورپرتیارشدہ ڈراموں کو ترویج دی جائے گی وفاقی وزیرخزانہ نے غیرملکی ڈرامے دکھانے والے چینلزپرودہولڈنگ ٹیکس لگانے کااعلان کردیا جس کے باعث ناظرین اب کئی غیرملکی ڈرامہ سیریلزدیکھنے سے محروم ہوسکتے ہیں۔اسحاق ڈار نے بیرون ملک بنائے گئے اشتہارات پر20فیصدہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویزبھی دے دی بیرون ملک بننے والے اشتہارات پرودہولڈنگ ٹیکس سے غیرملکی حسینائیں اوراداکاربھی کم نظر آئینگے۔