کیوبانے لائن فش کی افزائش پر قابو پانے میں ناکامی کے بعداسے غذائی حصہ بنانے کی تیاریاں شروع کردیں

ہفتہ 4 جون 2016 14:23

ہوانا ۔ 4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جون۔2016ء) کیوبانے بھٹک کر اپنے پانیوں میں آنے والی لائن فش کی افزائش پر قابو پانے میں ناکامی کے بعداسے غذائی حصہ بنانے کی تیاریاں شروع کردیں ہفتہ کو عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سرخ اور زرد لائینوں کی حامل یہ مچھلی میکسیکو کی خلیج اور کرییئن بحیرہ میں ایکوسسٹم کو نہ صرف نقصآن پہنچارہی ہے بلکہ یہ گھونگوں اور چھوٹی مچھلیوں کی اقسام کے لئے بھی خطرے کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

کیوبا میں لائن فش کو کھانوں میں پیش کرنے کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے ۔ اور فش کے اس کھانے کو لذیذ کھانا قرار دیاگیا ہے ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ لائن فش سے شارک مچھلیاں بھی ڈرتی ہیں جو اسکے قریب بھی نہیں آتیں ۔جس سے ان مچھلیوں کو اپنی افزائش کا موقع مل رہاہے ۔

متعلقہ عنوان :