اداکار شاہ رخ علی ملٹی نیشنل کمپنی کے کمرشل کی ریکارڈنگ کیلئے کراچی روانہ

ہفتہ 4 جون 2016 13:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جون ۔2016ء) پاکستانی اداکار شاہ رخ علی ملٹی نیشنل کمپنی کے کمرشل کی ریکارڈنگ کیلئے کراچی روانہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم سٹار شاہ رخ خاں کے ہم شکل پاکستانی اداکار شاہ رخ علی آج کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ملٹی نیشنل کمپنی کے معروف برانڈ کے کمرشل کی ریکارڈنگ میں حصہ لے رہے ہیں کراچی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ علی نے کہا کہ پاکستانی منصوعات کی موثر تشہیر کیلئے بڑی کمپنیاں مجھے کمرشل میں کاسٹ کررہی ہیں کراچی قیام کے دوران وہ عید کے موقعہ پر آن ائیر ہونیوالے کمرشل کی بھی ریکارڈنگ کروائیں گے جبکہ عید الفطر پر وہ لاہورکے مشہور تھیٹر میں پرفارم کرینگے۔

متعلقہ عنوان :