اسٹیج کی ملکہ صائمہ خان کو انکے پر ستاروں نے ہوٹل میں گھیر لیا

صائمہ خان آدھ گھنٹے سے زائد تک اپنے پر ستاروں کے ساتھ تصاویر بنواتیں رہیں

ہفتہ 4 جون 2016 13:59

اسٹیج کی ملکہ صائمہ خان کو انکے پر ستاروں نے ہوٹل میں گھیر لیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جون ۔2016ء) اسٹیج کی ملکہ صائمہ خان کو انکے پر ستاروں نے ہوٹل میں گھیر لیا جبکہ صائمہ خان آدھ گھنٹے سے زائد تک اپنے پر ستاروں کے ساتھ تصاویر بنواتیں رہیں ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ صائمہ خان لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں شریک ہوئیں جہاں انکے پر ستاروں نے صائمہ خان کو دیکھتے ہی انکے گھیرے میں لے لیا اور انکے ساتھ سیلفاں اور تصاویر بنواتے رہے جبکہ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے صائمہ خان نے کہا کہ پر ستاروں کا پیار اورمحبت ہی میری کا میابی کی ضمانت ہے اور میری ہمیشہ سے یہ کوشش ہے کہ میں اپنے پر ستاروں کے اعتماد پر پورا تروں رمضان المبارک میں اسٹیج میں ڈرامہ نہیں کروں گی اور عید کے موقعہ پر شائقین کیساتھ ہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :