فنکاروں کی صحافی محمد قربان کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت

ہفتہ 4 جون 2016 13:33

فنکاروں کی صحافی محمد قربان کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جون۔2016ء) مقامی ٹی وی چینل کے صحافی محمد قربان کی سالگرہ کی تقریب میں شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے شرکت کی جن میں اداکارہ صائمہ خان ، گلوکارہ حمیرا ارشد ، ریچل خان ، انیقہ علی ، شفیق علی ، دردانہ رحمن ، ماہم رحمن ، روینا روز ، مون پرویز ، حنا فرید ، مدھو ، ارشمہ ، فرح انور ، حرا بٹ ، عرفان کھوکھر ، طاہر بخاری ، اسلم پھلروان ، اچھی خان ، قندیل بلوچ اور فرحانہ ارشد سمیت دیگر شامل تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صحافی محمد قربان نے اپنی 24ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور مہمانوں کی طرف سے ان کو تحائف پیش کیے گئے ۔