بجٹ میں غریبوں کیلئے کچھ نہیں ، حکومت نے عوام کو لالی پوپ کے سوا کچھ نہیں دیا ‘ قندیل بلوچ

ہمیشہ کی طرح موجودہ بجٹ بھی صرف امیروں کے لئے ہے جن پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا گیا ‘ خصوصی گفتگو

ہفتہ 4 جون 2016 13:25

بجٹ میں غریبوں کیلئے کچھ نہیں ، حکومت نے عوام کو لالی پوپ کے سوا کچھ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جون۔2016ء ) اداکارہ و ماڈل قندیل بلوچ نے وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2016-17ء پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں غریب آدمی کی فلاح و بہبود کے لئے کچھ نہیں رکھا گیا ، ہمیشہ کی طرح یہ بجٹ بھی لفظوں کا ہیر پھیر ہے ، کسی حکومت نے غریب کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا ۔ وہ گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران ” اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔

04 جون۔2016ء“ سے خصوصی گفتگو کرر ہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ سڑکیں ، پل اور میٹرو بننا ضروری ہے مگر اس سے قبل عوام کو بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولتیں فراہم کرنا اولین ترجیح تھیں مگر تین سالوں کے دوران موجودہ حکومت نے عوام کو لالی پاپ کے سوا کچھ نہیں دیا ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ مالی سال 2016-17ء صرف امیروں کے لئے ہے جن پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا گیا اور نہ ہی جاگیر داروں کی ہزاروں ایکٹر اراضی پر کوئی ٹیکس لگایا گیا ۔

(جاری ہے)

سارا ٹیکس غریب عوام کا خون نچوڑ کر نکالا جائے گا ۔ قندیل بلوچ نے کہا کہ عوام پہلے ہی غربت کی چکی میں پس رہے ہیں ان کو ریلیف دینے کی بجائے اشیاء خوردو نوش پر مزید ٹیکس ظلم ہے ۔ حکومت کو ترجیح بنیادوں پر بجلی اور پانی کی فراہمی کو ممکن بنانا چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ذہنی طور پر لبرل ہوں مگر اندر سے ایک سچی مسلمان ہوں اور رمضان المبارک کے روزے رکھنے کے ساتھ نماز کی ادائیگی بھی کروں گی ۔

متعلقہ عنوان :