ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا،محکمہ موسمیات

ہفتہ 4 جون 2016 12:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جون۔2016ء ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں دادو، بہاولنگر46، سبی، شہید بینظیر آباد، رحیم یارخان، اوکاڑہ، نورپورتھل میں45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ژوب ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش میرکھانی18، دروش12،پاراچنار 07 ،کالام 03 ، بگروٹ06، استور04، گلگت،سکردو 01،ژوب میں 03ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :