یورپ میں سیلاب نے تباہی مچا دی ،15افرادہلاک،لاکھوں بے گھر
ہفتہ 4 جون 2016 11:40
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جون۔2016ء) یورپ میں سیلاب نے تباہی مچادی فرانس سے لیکر یوکرین تک سیلاب کے نتیجے میں پندرہ افرادہلاک جبکہ لاکھوں بے گھر ہوئے ،ادھر فرانس کے شہر پیرس میں بہنے والے دریائے سین میں 30 سال کا سب سے اونچے درجے کا سیلاب ہے، جس کی وجہ سے زیرِ زمین ریلوے نظام اور عجائب گھر بند کر دیے گئے ۔سین میں سیلاب ساڑھے چھ میٹر کی حد تک پہنچ سکتا ہے جس میں اختتام ہفتہ کمی آنے کی توقع نہیں ہے کیوں کہ اس دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق پیرس کے مشہورِ زمانہ لوور میوزیم کو بند کر دیا گیا ہے اور عملے نے فن پاروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ لیونارڈو ڈاونچی کی شہرہ آفاق پینٹنگ مونا لیزا اسی میوزیم میں ہے۔(جاری ہے)
حکام کے مطابق وسطی یورپ میں شدید بارشوں کے باعث کم از کم 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور فرانس سے لے کر یوکرین تک میں سیلاب آئے ہیں۔
فرانس میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ جنوبی جرمنی میں بارشوں نے دس لوگوں کی جان لی ہے، اور کئی قصبے تباہ ہو گئے ہیں۔دسیوں ہزار لوگوں کو گھربار چھوڑ کر پناہ گاہوں کا رخ کرنا پڑا ہے۔لوور میوزیم میں عملے نے سیلاب کے پیشِ نظر ڈھائی لاکھ سے زائد فن پاروں کو تہہ خانوں سے نکال کر اونچے مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے سیلاب کو ’غیرمعمولی‘ قرار دیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
-
اقوام متحدہ کا غزہ کےہسپتالوں میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں بارے شفاف تحقیقات کا مطالبہ،امریکا نے بھی اسرائیل سے معلومات طلب کرلیں
-
بھارتی میڈیا مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے، راہول گاندھی
-
ٹرمپ سے عالمی رہنمائوں کی ملاقاتوں پر بائیڈن انتظامیہ پریشان
-
11 سال سے زائد افغان لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں، برطانوی اخبار
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.