بجٹ مایوس کن ہے،عوام کی توقعات پوری نہیں کی گئیں،بجٹ میں کافی کنفیوژن ، اعداد وشمار میں ہیر پھیر ہے

قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 3 جون 2016 23:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جون۔2016ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ نے کہا ہے کہ بجٹ مایوس کن ہے،عوام کی توقعات پوری نہیں کی گئیں،بجٹ میں کافی کنفیوژن ہے اور اعداد وشمار میں ہیر پھیر کی گئی ہے،عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کیلئے بھی زیادہ فائدہ نہیں دیا گیا، حکومت دعویٰ تو کر رہی ہے لیکن لوڈشیڈنگ کم نہیں ہوئی، مالیاتی خسارہ میں کمی ہوئی ہے، خوش آئند ہے لیکن آئل کی قیمتیں کم ہونے سے یہ کمی ہوئی ہے، زراعت میں کافی کمی ہو رہی ہے، کسان پیکج کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، زراعت کے پیکج سے چھوٹے صوبوں کو کوئی فائدہ نہیں ملے گا

متعلقہ عنوان :