2016-17ء میں ملک کے جنوبی علاقوں میں 56 ہزار نئے صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت میسر کی جائیگی ٗاسحاق ڈار

جمعہ 3 جون 2016 22:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مالی سال 2016-17ء میں ملک کے جنوبی علاقوں میں 56 ہزار نئے صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت میسر کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آپٹک فائبر کیبل منصوبے کے تحت مالی سال 2016-17ء میں بلوچستان میں جاری منصوبوں کی تکمیل کیلئے 63 کروڑ 40 لاکھ روپے اور خیبر پختونخوا، بلوچستان، سندھ اور پنجاب میں تین نئے منصوبوں کیلئے 1.9 ارب روپے خرچ ہوں گے اس کے علاوہ پاکستان بیت المال کے تحت خواتین مراکز میں کمپیوٹر لیبارٹری کا قیام، وزیراعظم کا انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی‘ سکالر شپ‘ وزیراعظم کا سکالر شپ برائے ہونہار طلبہ بلوچستان پروگرام اور وزیراعظم کا قومی آئی سی ٹی انٹرن شپ پروگرام پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے جن پر مالی سال 2016-17ء میں تقریباً ایک ارب روپیہ خرچ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں وزیراعظم پاکستان نے چین اور پاکستان کے مابین سرحد کے آر پار آپٹک فائبر پراجیکٹ کا افتتاح افتتاح کیا ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان نئے تعاون کا آغاز ہوگا۔

متعلقہ عنوان :