دیربالا، تیز آندھی کے ساتھ ،موسلادھار بارش

گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون اور بچی جان بحق ، دو زخمی

جمعہ 3 جون 2016 21:36

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 جون۔2016ء ) مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ ،موسلادھار بارش، نواحی علاقے آلہ میں گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون اور بچی جان بحق ،جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ گذشتہ روز جمعرات کے شام مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ، جس سے موسم سرد ہوگیا ۔ اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

(جاری ہے)

تاہم شدید بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کی آواز سنی گئی تھی ۔

لیکن شام کے بعد معلوم ہوا کہ نواحی علاقے آلہ میں سید فقیر نامی شخص کے گھر پر آسمانی بجلی گری تھی ۔دیر پولیس کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے سید قفیر کے بیوی اور نواسی موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ دیگر دو افراد زخمی اور اس سے دیگر قریبی افراد میں شدید خوف کی وجہ سے بے ہوش بھی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :